images

بھانہ ماڑی پولیس کااسلحہ ساز کارخانہ پر چھاپہ ،ملزم گرفتار

پشاور: تھانہ بھانہ ماڑ ی پولیس نے اسلحہ ساز کارخانہ پر چھاپہ مارکر غیر قانونی اسلحہ رکھنے پرایک ملزم کو گرفتا ر کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔ ایس پی سٹی محمد شعیب کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں غیر قانونی طور پر اسلحہ تیا ر کر کے ملک کے دیگر شہروں کو سمگل کرتے ہیں، اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سبرب احتراز خان کی نگرانی میں ایس ایچ اوتھانہ بھانہ ماڑی سردار حسین خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر اسلحہ اپنے پاس رکھنے اور بنانے والے فیکٹری پرچھاپہ مار کر ملزم احسان ولد صابر سکنہ حیات آباد کو گرفتار کر لیا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے 52 عدد 30 بور پستول،4 عدد 9mm پستول،15500 عدد مختلف بور کے کارتوس اور باورد بھی برآمد کر لی گئی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  خِبرپختونخوا سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بارش کا امکان