Pemra 750x369 1

چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کا پیمرا ملازمین کی جانب سے کورونا سے نمٹنے کیلئے عطیہ کا اعلان

اسلام آباد : پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)کے چیئرمین محمد سلیم بیگ نے کوروناسے نمٹنے کیلئے عطیہ کا اعلان کرتے ہوئے پی ایس 10 اور اس سے اوپر کے عہدے کے افسران کی تین دن جبکہ پی ایس ایک سے نو سکیل کے ملازمین اور کنسلٹنٹس کی دو دن کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کا کہنا تھا کہ کورونا کی اس وباہ سے نمٹنے کیلئے تمام قوم کو متحد ہونے اور اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، شہری وفاقی وصوبائی حکومتوں کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے.مخیر حضرات بڑھ چڑھ کر کورونا وائرس سے متاثرہ افراد اور عمومی ضرورت مندوں کی امداد کیلئے میدانِ عمل میں آئیں اور زیادہ سے زیادہ ضروت مندبھائیوں کی مدد کریں.

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، چیف جسٹس

چیئرمین پیمرا کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کی روک تھام کیلئے ضروری اقدامات کے ساتھ ساتھ عوام میں بھرپور آگاہی کی ضرورت ہے اور اس مقصد کیلئے میڈیا بنیادی حیثیت رکھتاہے،پیمرااور تمام پرائیویٹ میڈیا اس قومی فریضہ میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے عوامی آگاہی سے متعلق پیغامات عوام الناس تک باہم پہنچا رہے ہیں تاکہ حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر عوام اس وائرس پر جلد از جلد قابو پا سکیں.

مزید پڑھیں:  سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین پر پابندی عائد

چیئرمین پیمرا نے تمام میڈیا ہاؤسز پر زور دیا کہ وہ اپنے عملے کی صحت و حفاظت کو یقینی بنائیں اور پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دیتے ہوئے مروجہ حفاظتی تدابیر اختیار کریں تاکہ وہ اس وباہ سے محفوظ رہ سکیں.