gas and electricity load shedding

گیس اور بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف رنگ روڈ بند

ویب ڈیسک (پشاور)پشاورمیں بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے رنگ روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔

نواحی علاقے حاجی بانڈہ اچینی بالااور اچینی پایان کے اہائشیوں نے لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہر ہ کرتے ہوئے ٹائر جلا کرسڑک کو بند کر دیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور:آٹا ڈیلرز کا آٹے پر ود ہولڈنگ سمیت تمام ٹیکسز ختم کرنے کا مطالبہ

اس موقع پر مظاہرین نے واپڈا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ ہزاروں روپے بل دیتے ہیں لیکن بجلی میسر نہیں ہے ۔

انہوں نے الزام لگایا کہ اٹھارہ سے با ئیس گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے اور بجلی نہ ہونے سے گھروں میں خواتین ،بزرگوں اور بچوں کی حالت غیر ہو جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:  زرعی یونیورسٹی کا مالی بحران شدید، فنڈز کیلئَے وزیراعلی خیبرپختونخوا کو خط ارسال

انہوں نے دھمکی دی کہ اعلٰی حکام نے لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیا تو وہ احتجاج کا دائرہ بڑھائیں گے۔