ویب ڈیسک: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار2021 کے فائنل امتحانات ملک بھر میں ایک ساتھ 18اکتوبر سے شروع ہونگے جو 11دسمبر تک جاری رہیں گے۔ بی اے)ایسوسی ایٹ ڈگری(، ڈیڑھ ، اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز ، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس ، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن ، بی بی اے اور بی ایس )او ڈی ایل(پروگراموں میں داخل طلبہ کی رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پرفراہم کردی گئیں ہیں۔
طلبہ کو رہائش گاہوں کے قریب ترین مقامات پر سہولت فراہم کرنے کے لئے یونیورسٹی کی شعبہ امتحانات نے ملک بھر میں 750امتحانی مراکز قائم کردئیے ہیں۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ شدہ رول نمبر سلپ بھی امتحان میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوگی۔