Akmal-leaves-Pakistan-California

عمر اکمل نے کرکٹ لیگ کیلئے پاکستان چھوڑ دیا

ویب ڈیسک: پاکستانی کرکٹ عمر اکمل کرکٹ لیگ کے لئے پاکستان چھوڑ امریکا چلے گئے۔

ویب ڈیسک:31 سالہ عمر اکمل نے ناردرن کیلیفورنیا کرکٹ ایسوسی ایشن کےساتھ ایک قلیل مدتی معاہدہ کیا ہے۔ عمر اکمل امریکا میں پریمیئرسی  لیگ  میں کیلیفورنیا زلمی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  گرفتار افغان دہشتگرد کے سنسنی خیز انکشافات، طالبان کی سپورٹ کا اعتراف

اکمل کو حال ہی میں پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر پابندی کے خاتمے کےبعد ڈومیسٹک کرکٹ کھلنے کی اجازت ملی تھی۔

وہ سینٹرل پنجاب سیکنڈ الیون کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کپ کھیلے لیکن ناکام رہے۔

دو روز قبل کرکٹر عمر اکمل نے ٹویٹر پر اپنی امریکہ روانگی کے بارے میں مداحواں کو آگاہ کیا تھا، انہوں نے اپنی اورایئر ٹکٹ کی تصویر بھی شیئر کی تھی اپنے پیغام میں انہوں نے کہا تھا کہ میں ذاتی میٹنگز کے لیے امریکہ جارہاہوں، کچھ دن قیام کروں گا۔

مزید پڑھیں:  طوفانی بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری