Tendulkar-named-Pandora-Papers

پنڈورا پیپرز میں سچن ٹنڈولکر کا نام بھی شامل

ویب ڈسک: بھارت کے سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا نام بھی پنڈورا پیپرز میں آف شور کمپنیاں رکھنے والی شخصیات میں سامنے آگیا اس حوالے سے سچن ٹنڈولکر کے وکیل نے کہا کہ سرمایہ کاری جائز ہے، جس کی تفصیلات ٹیکس حکام کے سامنے رکھی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  کیربینز کیخلاف ناقص کارکردگی، نئی ویمنز سلیکشن کمیٹی تشکیل

پنڈورا پیپرز میں 300 بھارتی شہریوں جبکہ 700 پاکستانی شخصیات کے نام سامنے آئے ہیں۔بھارت کے معروف تاجر انیل امبانی کے نام پر 18 آف شور کمپنیاں رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پنڈورا پیپرز کی دستاویزات کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ لندن میں آف شور کمپنیوں کے ذریعے جائیدادیں خریدنے والوں میں پاکستانی پانچویں نمبر پر ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سے رشتہ مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے، ویدانت پٹیل