ملک بھر

ملک بھر میں کورونا وبا سے مزید 54 افراد انتقال کرگئے

ویب ڈیسک : ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 54 افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے48 ہزار 907 ٹیسٹ کیے گئے ۔

مزید پڑھیں:  حکومت ناکام ،مسائل کا حل نئے الیکشن میں ہے : عمر ایوب

جن میں سے 1308 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 54 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح2.67 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 3110 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں:  9مئی کو کور کمانڈر ہاؤس نہیں جانا چاہئے تھا، شفقت محمود