vaccination counter

بی آر ٹی کے 7 اسٹیشنز پر ویکسینیشن کائونٹر قائم

ویب ڈیسک (پشاور)حکومتی احکامات پر بی آر ٹی میں سفر کرنے والے مسافروں کی ویکسی نیشن کے لئے تین اسٹیشنوں پر کائونٹر قائم کر دئیے گئے ہیں جبکہ ساتھ ہی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بھی چیک کیے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکی جامعات میں مظاہروں نے نیتن یاہو کے ہوش اڑا دیئے

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق مسافروں کی سہولت کیلئے بی آر ٹی کے7اسٹیشنز پرکورونا ویکسینیشن ٹیمیں موجودہیں۔
جن مسافروں نے اب تک ویکسینیشن نہیں کی انہیں بی آر ٹی اسٹیشن پر کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  نجی یونیورسٹیوں سمیت تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل کے استعمال پر پابندی

بی آر ٹی اسٹیشن سردار گڑھی، مال آف حیات آباد اور خیبر بازار میں کورونا ویکسینیشن ٹیمیں موجود ہیں۔ واضح رہے کہ بی آر ٹی میں سفر کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط ہے۔