چین صوبے شان زی میں تباہی

چین میں تباہ کن بارشیں، 18 لاکھ افراد متاثر

ویب ڈیسک: چین میں تباہ کن بارشوں  کے باعث شمالی صوبے شین زی میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے اور لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔

چینی میڈیا کے مطابق شین زی میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث صوبے کے 70 اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مکانات تباہ ہونے کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے۔کئی روز سے جاری بارش کے باعث صوبے میں17 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد شدید متاثر ہوئے۔

 چینی حکام کا کہنا تھا کہ شدید بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال کے پیش نظر فوری طور پر ایک لاکھ 20 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ مختلف حادثات میں 17000 کے قریب مکانات تباہ ہوئے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 4 پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے تاہم حکام کی جانب سے دیگر ہلاکتوں کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہوٹلوں سے دور رہیں،امریکہ اور برطانیہ کا سکیورٹی الرٹ جاری

چین کے محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا تھا کہ طوفانی بارشوں کے باعث فلاحی کاموں میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ شین زی میں پیدا ہونے والی سیلابی کیفیت صوبے ہنان میں رواں برس کے آغاز میں آنے والے سیلاب سے زیادہ تباہ کن ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں قیمتی پتھروں کے کاروبار کیلئے جیمز پروسیسنگ اینڈ ایکسپورٹ سنٹر کے قیام کا فیصلہ
مزید پڑھیں:  بلوچستان کابینہ کی حلف برداری تقریب منسوخ

یاد رہے کہ چین میں حالیہ سیلابی صورت حال تین ماہ سے بھی کم عرصے میں پیش آئی، اس سے قبل چین کے صوبے ہنان میں شدید بارشوں کے باعث 300 کے قریب افراد ہلاک ہو گئے تھے۔