کرس گیل

کرس گیل، حفیظ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے عمر رسیدہ کرکٹرز

ویب ڈیسک :کرس گیل اور محمد حفیظ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے عمررسیدہ کھلا ڑی ہوں گے جومتحدہ عرب امارات اور عمان میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ورلڈ کپ میں سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی کا اعزاز ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج کھلاڑی کرس گیل کو حاصل ہے جو 42 سال کی عمر میں اپنا چھٹا ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلیں گے۔پاکستان کے 41 سالہ محمد حفیظ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کا ایشین انڈر 18والی بال چمپئن شپ کیلئے ٹیم کا اعلان
مزید پڑھیں:  پیرس اولمپکس 2024 کا میلا سج گیا، سائبر حملوں کا بھی خطرہ

پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک کے علاوہ عمان کی کرکٹ ٹیم میں شامل 2 پلیئرز محمد خوشی اور محمد ندیم 39، 39 سال کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔