نائب صدر ن لیگ مریم نواز

عمران خان آئینی وزیر اعظم نہیں ہیں، مریم نواز

ویب ڈیسک: عمران خان آئینی وزیراعظم نہیں ہیں،مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سول اور ملٹری کے مابین تعلقات اور نئے ڈائریکٹرجنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے تقرر میں تاخیر پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اہم تقرریوں پر ملک کو تماشا بنا دیا ہے.

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سچ کو ایک دن ضرور سامنے آنا ہے، آئین جو اختیارات ایک منتخب وزیر اعظم کو دیتا ہے اس پر کوئی دو آرا نہیں ہیں لیکن عمران خان آئینی وزیر اعظم نہیں ہیں، انہوں نے نواز شریف کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے.

انہوں نے کہا کہ جو شخص جادو ٹونے اور چھاڑ پھونک سے حکومتی معاملات چلاتا ہے اور ملک کی اہم ترین تقرریاں جن کا تعلق پاکستان کی سلامتی سے براہ راست تعلق ہے جادو ٹونے سے کرتا ہو ،وزیر اعظم کی جگہ اہم ترین تقرریاں جنات کرتے ہوں ان کی ٹائمنگ وہ طے کرتے ہوں تو ایسے حالات میں دنیا کے سامنے تماشہ کوئی حیرت کی بات نہیں ہے.

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی اجلاس، مہنگی بجلی پیداوار پر توجہ دلاو نوٹس پیش کیا جائیگا

نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے نام لیے بغیر کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ جنات عوام کی فلاح کے لیے استعمال کیوں نہیں ہوتے اور صرف اہم تقرریاں کے وقت ہی کیوں ظاہر ہوتے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ جنتر منتر اور جنات کے ذریعے آٹا، چینی اور دیگر اشیا سستی کیوں نہیں کی جا تیں.

انہوں نے کہا کہ حکومت کو ووٹ کو عزت دو یاد آگئی ہے، آپ کو نواز شریف بننے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے کیونکہ وہ آئینی وزیر اعظم تھے ْ۔نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ میں عمران خان سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ ان کی سیاسی پہچان کیا ہے؟ عمران کی سیاسی پہچان منتخب حکومت کے خلاف سازش کرنا اور 126 دن کا دھرنا دینا ہے.

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کے تمام ٹَیسٹ کلیئر، رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال

مریم نواز نے کہا کہ ہماری پارٹی عوام کے ساتھ مل کر جدوجہد کرنا چاہتی ہے کہ آئندہ کوئی وزیراعظم، عمران خان کی طرح مہرہ بن کر سامنے نہ آئے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت مخالف سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی تمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں ان میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔