افغان کرکٹ بورڈ چیئرمین

خواتین کے کرکٹ کھیلنے پر کوئی پابندی نہیں لگائی، طالبان

ویب ڈیسک:نو منتخب  افغان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین عزیزاللہ فضلی کا کہنا ہے کہ افغان طالبان نے ملک میں ویمن کرکٹ سمیت خواتین کے کھیلوں پرکوئی باضابطہ پابندی نہیں لگائی ہے-

عزیز اللہ فضلی نے کہا ہے کہ طالبان نے خواتین کو کرکٹ کھیلنے سے روکنے کا حکم نہیں دیا ہے، سرکاری طور پر خواتین کے کھیلوں خصوصا وومن کرکٹ پر کوئی پابندی نہیں، ہمیں خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے سے کوئی مسئلہ نہیں۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا کی رفتار فائر وال کی آزمائش سے سست پڑنے لگی

ان کا کہا ہے کہ اگر خواتین شائستہ لباس پہنیں تو ان کا کھیلوں میں حصہ لینا معیوب نہیں، اسلام میں خواتین کو ایسے لباس کی اجازت نہیں جس سے بے پردگی ہو، لہذا ہمیں اس چیز کا خیال رکھنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ کاخیبر پختونخوا میں سٹون کرشنگ پلانٹس بند کرنےکا حکم

واضح رہے کہ اگست میں افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد افغان ثقافتی کمیشن کے نائب سربراہ احمد اللہ واثق نے خواتین کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں حصہ لینے پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔