سویٹلانا کا چہرہ خراب

روس میں خاتون کو سرجری مہنگی پڑ گئی

ویب ڈیسک: روس میں 37 سالہ خاتون سویٹلانا نے جوان اور خوبصورت دکھنے کے لیے سرجری کرائی جو اس کو مہنگی پڑ گئی, سرجری کے بعد خاتون کا چہرہ خصورت ہونے کی بجائے بگڑ گیا جِلد سُکڑ گئی اور جھریاں پڑ گئیں۔

سویٹلانا کا کہنا ہے کہ اس کے بوائے فرینڈ نے انہیں بوڑھا کہنا شروع کیا جس کے بعد سرجری کرانے کا فیصلہ کیا لیکن اس چکر میں، میں نے اپنا چہرہ مکمل خراب کرلیا  اور اپنے دوست کو بھی کھو دیا۔

خاتون نے بتایا کہ ڈاکٹر کے غلط انجیکشن لگانے سے اس کا چہرہ سکڑ گیا اورجلد ڈھیلی ہوگئی، سرجری خراب ہونے پر ڈاکٹر نے اسے تسلی دی اور دوبارہ مفت انجکشن لگانے پر اس کا چہرہ مزید خراب ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس میں خاتون کی شکایت پر سرجن کے خلاف مجرمانہ مقدمہ شروع کیا گیا ہے، لیکن سویٹلانا  کا کہنا ہے کہ اس کی محبت، زندگی اور کیریئر برباد ہوچکا ہے۔