گھی کی قیمتیں بڑھ گئیں

گھی کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ

ویب ڈیسک: مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کی پریشانیاں کم نہ ہوئیں، حکومت نے یوٹیلٹی سٹور پر مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 40 سے 1090 روپے تک کا اضافہ کر دیا۔ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈالڈا گھی کا 10 لیٹر کین 2500 روپے بڑھ کر 3590 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح میزان گھی کے 10 لیٹر ٹن کی قیمت میں 475 روپے کا اضافہ کیا گیا۔جس کے بعد میزان گھی کے 10 لیٹر ٹن کی قیمت 2885 سے بڑھا کر 3360 روپے مقرر کی گئی۔ من پسند کوکنگ آئل کی قیمت 465 روپے تک بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد من پسند 5 لیٹر کوکنگ آئل ٹن کی قیمت 1245 سے بڑھ کر 1710 روپے ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  شیر افضل مروت کی قصور میں حفاظتی ضمانت منظور