زلمے خلیل زاد مستعفی

زلمے خلیل زاد اپنے عہدے سے سبکدوش

ویب ڈیسک: امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے اور نئے نمائندہ خصوصی کا تقرر کر دیا گیا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ اینٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ افغان مفاہمت کے لیے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد اپنے عہدے سے دستبردار ہو گئے ہیں اور اب ان کی جگہ تھامس ویسٹ ذمہ داریاں سرانجام دیں گے، اینٹونی بلنکن نے کہا کہ میں امریکی عوام کے لیے افغان نژاد زلمے خلیل زاد کی کئی دہائیوں کی خدمات کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں، نو منتخب نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ سابق امریکی صدر بارک اوباما کی حکومت میں  نیشنل سیکیورٹی کونسل کا حصہ رہے ہیں، تھامس ویسٹ حال ہی میں طالبان وفد سے ملاقاتوں میں شریک رہے۔

مزید پڑھیں:  عثمان ڈار کو مشروط طور پر عمرے پر جانے کی اجازت
مزید پڑھیں:  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے پشاور پہنچ گئے

واضح رہے کہ زلمے خلیل زاد نے دو امریکی صدور کے ماتحت خدمات سر انجام دیں، سابق صدر جارج ڈبلیو بش کی انتظامیہ میں ایک سینئر شخصیت رہے۔ زلمے خلیل زاد کو ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے انخلاء کے لیے مذاکرات کے لیے معمورکیا تھا۔ جوبائیڈن انتظامیہ نے انہیں عہدے پر برقرار رکھتے ہوئے مذاکرات جاری رکھنے کا کہا تھا۔