جش عید میلادالنبی

عید میلاد النبیؐ، شہرِ اقتدار روشنیوں سے سج گیا

ویب ڈیسک: وزیر اعظم کے احکامات کی روشنی میں جشن عید میلادالنبی ﷺ مذہبی جوش جذبہ سے منایا جا رہا ہے۔ عید میلاد النبیؐ کے مبارک موقع پر دارالحکومت اسلام آباد کو برقی قمقموں سے انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں پولٹری فارمنگ کا کاروبار زوال پذیر، لاکھوں افراد کنارہ کش
جشن عید میلادالنبی

اہم نجی و سرکاری عمارتیں، مساجد، گلی محلوں اور تمام بڑی شاہراہوں پر رنگ برنگی لائٹیں لگادی گئیں۔ فیصل مسجد، شاہراہ دستور، ایکسپریس ہائی وے سمیت تمام شاہراہوں پر خوبصورت برقی قمقموں لگا دیئے گئے ہیں۔

جشن عید میلادالنبی

بارہ ربیع الاول کی خوشی میں پہلی بار شہر میں سب سے زیادہ قندیلیں روشن کی گئیں۔ روشنیوں سے جگمگائے نظارے سب کی توجہ کامرکز بنے ہوئے ہیں۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے ویڈیو بھی جاری کردی۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، زبانی تکرار پر فائرنگ، ماں بیٹا جاں بحق، ملزم گرفتار