بنگلہ دیش میں ہندومسلم فسادات

بنگلہ دیش میں ہندو مسلم فسادات، 6 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی تصاویر وائرل ہونے پر 6 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ بنگلہ دیش  کے مشرقی ضلع کمیلا میں میں ہندوؤں کے مذہبی تہوار کے دوران ایک شخص کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل  تھیں، واقعے کے بعد بنگلہ دیش میں ہندو مسلم فسادات  شروع ہوئے، مندروں  پر حملے اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے فرقہ وارانہ فساد پھیلانے والوں کے سخت خلاف ایکشن لینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ وزیر اعظم شیخ حسینہ نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ تشدد پھیلانے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے اور تشدد سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کی جائے۔

مزید پڑھیں:  برازیل میں بارش و سیلاب نے تباہی مچا دی ،78افراد ہلاک
مزید پڑھیں:  سائفر کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت 8مئی تک ملتوی

دوسری جانب بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر حملے کے خلاف بھارت میں بھی احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں