پی ڈی ایم کا مظاہرے کااعلان

پی ڈی ایم کا مہنگائی کے خلاف پشاور میں بڑے مظاہرے کا اعلان

ویب ڈیسک: پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ نے 5 نومبر کو پشاورمیں مہنگائی کے خلاف بڑے مظاہرے کا اعلان کر دیا۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو اضلاع کے مشترکہ اجلاس بلانے کی ذمہ داریاں سونپ دے گئیں۔ 4 نومبر تک صوبہ بھر میں مشترکہ احتجاجی مظاہرے ہونگے یہ فیصلہ آج مفتی محمود مرکز پشاورمیں پی ڈی ایم کے صوبائی اجلاس میں کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق 5 نومبر کو صوبائی اسمبلی چوک میں مہنگائی کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوگا، تمام اضلاع سے پی ڈی ایم کے کارکنان ریلیوں کی شکل میں احتجاج میں شرکت کریں گے۔ مرکزی اور صوبائی قائدین خطاب بھی کریں ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر شہلا رضا عہدے سے مستعفی