ویب ڈیسک: بھارتی ریاست گجرات میں ایک 70 سالہ خاتون نے ان وٹرو فرٹیلائزیشن (IVF) علاج کے ذریعے حاملہ ہونے کے بعد ایک بچے کو جنم دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جیوبین رابڑی نامی خاتون کے پاس اپنی عمر ثابت کرنے کے لیے کوئی شناختی کارڈ نہیں ہے لیکن اس نے میڈیا کوبتایا کہ اب تک وہ 65-70 سے سرد وگرم موسم جھیل چکی ہیں۔ اس کی شادی کو 45 سال ہو چکے تھے لیکن بچے نہیں ہو سکے۔ خاتون کے بقول اس نے اپنے رشتہ داروں کے ذریعے اس سائنسی طریقہ کار کے بارے میں جاننے کے بعد ڈاکٹر نریش بھانوشلی سے رابطہ کیا جو علاقے میں آئی وی ایف سنٹر چلاتے ہیں۔
انہوں نے خاتون کو بتایا کہ وہ اس عمر میں ماں نہیں بن سکتیںتا ہم بھارتی ریاست گجرات کے قصبے مورا سے تعلق رکھنے والی 70 سالہ خاتون جیونبن رابڑی نے ڈاکٹروں کو حیران کر دیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق خاتون کی 25 برس کی عمر میں شادی ہوئی تھی، جس کے بعد 45 برس سے وہ ماں بننے کا خواب دیکھ رہی تھیں۔ مصنوعی حمل کاری میں مدد دینے والے ڈاکٹر نے میڈیا کو بتایا کہ رابڑی اپنے شوہر کے ساتھ آئی تھیں، جو ان سے عمر میں پانچ برس بڑے ہیں۔ ڈاکٹر نے دونوں کو بتایا کہ ان کے ہاں اس عمر میں اولاد کا ہونا ممکن نہیں، تاہم رابڑی نے اصرار کیا۔