بادلوں کا راج

پشاور میں بادلوں کا راج ، تیز ہوائیں چلنے لگی

ویب ڈیسک (پشاور): پشاوراور گرد و نواح میں بادلوں کا راج ،تیز ہوائوں کے ساتھ موسم خوشگوار ہوگیا ،محکمہ موسمیات کے مطابق آج بروز جمعہ بارش کے امکانات ہے۔ گزشتہ روز صوبہ خیبر پختونخوا کے بالا ئی علاقوں چترال ، دیر ، سوات ، مالاکنڈ ، کوہستان ، شانگلہ ، بونیر ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، صوابی ، مردان ، نوشہرہ ، پشاور ، چارسدہ ، باجوڑ ، کرم ، وزیرستان اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے امکان کی پیشنگوئی کی گئی تھی جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بوندہ باندی سے موسم میں تبدیلی آئی ۔

مزید پڑھیں:  ایپکس کمیٹی اجلاس میں دہشتگردی کیخلاف مہم، بنوں واقعے بارے اہم فیصلے متوقع ہیں
مزید پڑھیں:  اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب، بنوں واقعہ پر کمیشن کے قیام کا طریقہ کار زیرغور

اس حوالے سے ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی صورت حال سے باخبر رہے۔ پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے۔ عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700 پر دیں۔