وزیراطلاعات فواد چودھری

افغان حکومت کو یکطرفہ طور پر تسلیم نہیں کریں گے، فواد چودھری

ویب ڈیسک: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فوادچودھری نے کہا ہے کہ افغان حکومت کو یکطرفہ طور پر تسلیم نہیں کریں گے، افغان حکومت کو تسلیم کرنے کے حوالے سے خطے کے ممالک کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔

دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا افغانستان کی صورتحال کا اثر براہ راست پاکستان پر ہوتا ہے، پاکستان کی افغانستان میں امن کیلئے کوششیں جاری ہیں، پاکستان افغانستان میں استحکام چاہتا ہے،افغان طالبان سے بات کر رہے ہیں کہ دیگر گروپوں کو بھی ساتھ لے کر چلیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کے باعث دنیا کی معیشتیں متاثر ہوئیں، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ڈالر کی افغانستان اسمگلنگ کے باعث روپے کی قدر میں کمی آئی، موجودہ حکومت نے کورونا وباء کا بہترین انداز میں مقابلہ کیا۔

فودچودھری نے مزید کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں نے ریکارڈ زرمبادلہ مک بھیجا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا حکومت کی ترجیح ہے، تعمیرات کے شعبے میں بھی ریکارڈ سرمایہ کاری آ رہی ہے، تعمیرات کے شعبے میں تین لاکھ نئی نوکریاں پیدا ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  چین اور سعودی عرب سے 9ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہونے کا امکان