کوئنٹن ڈی کوک کو ٹیم سے ڈراپ

گھٹنوں کے بل نہ بیٹھنے پر کوئنٹن ڈی کوک ٹیم سے ڈراپ

ویب ڈیسک: جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے "بلیک لائیو میٹرز” کے سلوگن کے تحت گھٹنوں کے بل نہ بیٹھنے پر ٹیم سے ڈراپ کردیا ہے۔
ڈی کوک نے میچ سے پہلے ”بلیک لائیو میٹر” پر اظہار یکجہتی کرتے ہوئے گھٹنے پر بیٹھنے سے انکار کردیا تھا۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں میچ سے شروع ہونے سے قبل ہر کھلاڑی میچ شروع ہونے سے قبل ”بلیک لائیو میٹر” کے معاملے پر گھٹنے پر بیٹھ کر اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ یہ تحریک بلیک امریکن جارج فلائیڈ پولیس والے کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد شروع ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا