ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، انگلینڈ نے بنگلا دیش کو ہرا دیا

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 20 ویں میچ میں انگلینڈ نے بنگلادیش ٹیم کو 8 وکٹ سے ہرا دیا۔ 125رنز کا ہدف انگلش ٹیم نے 2وکٹوں کے نقصان پر 14اعشاریہ 1اوورز میں حاصل کرلیا، جیسن روئے نے 61رنز بنا کر مین آف دی میچ قرار پائے، ڈیوڈ ملان 28رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر بنگلا دیش کی پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی ۔
مشفق الرحیم 29 رنز بنا کر نمایاں رہے، اوپنرز لٹن داس 9، محمد نعیم 5 اور ٹاپ آرڈر بلے باز شکیب الحسن صرف 4 رنز پرآؤٹ ہو گئے، کپتان محمود اللہ 19، نور الحسن 16، مہدی حسن 11 اور نسیم احمد نے 19 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے ٹائمل ملز نے تین کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ معین علی اور لیام لیونگسٹون نے2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست