اینجلا مرکل کا دور اختتام پذیر

جرمن چانسلر اینجلا مرکل کا دور اختتام پذیر

ویب ڈیسک: 16 سال اقتدار میں رہنے کے بعد جرمن چانسلر اینجلا مرکل کا دور اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔ اینجلا مرکل کو صدر کی جانب سے باضابطہ طور پر چارج چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ بھی موصول ہو چکا ہے۔ اینجلا مرکل چار ادوار کیلئے جرمنی کی چانسلر رہی ہیں۔ 16 سال اقتدار میں رہنے کے بعد چانسلر اینجلا مرکل جلد ہی سیاسی میدان سے دستبردار ہو جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ :6 ماہ کے دوران 9ہزار مائیں شہید ہو گئیں
اینجلا مرکل کو صدر کی جانب سے باضابطہ طور پر چارج چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ مل رہا ہے

انیجلا مرکل 2005 سے جرمنی کی چانسلر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ اس طویل عرصے میں وہ چار امریکی صدور، چار فرانسیسی صدور اور پانچ برطانوی وزرائے اعظم کے ساتھ ساتھ کئی دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد میں زہر آلود سیب کھانے سے 2بچے جاں بحق