اغواکار گرفتار

پشاور سے 3 اغواکار گرفتار، مغوی بازیاب

ویب ڈیسک :پشاور پولیس نے تھانہ مندنی کی حدود میں شہری کو اغوا کی کوشش ناکام بنادی۔ تفصیلات کے مطابق مندنی پولیس کو اطلاع ملی کہ موٹرسائیکل پر سوار تین مسلح افراد کسی شہری کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کررہے ہیں۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین مسلح ملزمان کو گرفتار کرکے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔ بازیاب ہونے والے افتخار خان ولد تاج محمد ساکن غز گئی نے پولیس کو بتایا کہ میں طارق نامی شخص کی بیٹھک میں موجود تھا کہ اس دوران تین مسلح افراد مدثر ولد خانباز، کوثر عالم ولد بہادر ساکنان ہری چند اور صدیق اکبر ولد نورمحمد ساکن میر اکبر کلے ضلع ملاکنڈ نے مجھ پر پستول تان کر اغوا کیا دونون فریقین کے درمیان رقم کی لین دین کا تنازعہ ہے ۔ پولیس نے ملزمان کے خلا ف اغوا کامقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  صوبائِی کابینہ اجلاس، قابل طلبا کو مفت تعلیم اور گندم خریداری کی منظوری