جی 20 اجلاس

جی 20 اجلاس، افغانستان کے بارے میں اہم فیصلے متوقع

ویب ڈیسک: جی 20 سربراہی اجلاس اٹلی کے دارالحکومت روم میں شروع ہو گیا ہے جو دو روز تک جاری رہے گا۔ جی 20 افغانستان کے بارے میں اہم فیصلے کرے گا۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دو روزہ جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں افغانستان پر توجہ مرکوز کیے جانے کی توقع ہے۔ انہیں امید ہے کہ مختلف ممالک کے سربراہان میں دو طرفہ ملاقات جاری بحران کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خطرے کو روکنے میں بھی مفید ثابت ہو گی۔ ایک تجزیہ کار نے کہا کہ افغانستان کو جی20 سربراہی اجلاس میں امداد اور انسداد دہشت گردی پر بات کرنی چاہیے۔ اس اجلاس میں امریکا بھی شرکت کر رہا ہے جس سے افغانستان کے منجمد فنڈز جاری کرنے کی اپیل کی جائے گی تاکہ جاری اقتصادی بحران کو روکا جا سکے۔ تجزیہ کار کہتے ہیں اجلاس میں انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کے ساتھ ساتھ منجمد فنڈز پر بھی بات کی جائے گی۔ دیگر افغانوں کے لیے انسانی امداد جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی بہت سے افغانوں کو فوری طور پر امداد کی ضرورت ہے۔ دو روزہ جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں رکن ممالک افغانستان کے ساتھ ساتھ عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں پر بھی بات کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سوشل میڈیا پر منفی مواد کی تشہیر، مشعال اعظم ایڈووکیٹ 20 اپریل کو طلب