وزیر دفاع پرویز خٹک

حکومت اپنی رٹ بحال کرنا اچھی طرح جانتی ہے، پرویز خٹک

ویب ڈیسک: وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت اپنی رٹ بحال کرنا اچھی طرح جانتی ہے، قانون کو ہاتھ میں لینے والوں سے قانون کی زبان میں بات کریں گے۔
نوشہرہ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ کالعدم تنظیم کا پرتشدد احتجاج کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، جوقانون کو ہاتھ میں لے گا ان سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
پرویز خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف کے انقلابی اقدامات سے عوام کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں، مہنگائی بڑا مسئلہ ہے عمران خان کی پالیسوں سے عوام کو مہنگائی میں جلد ریلیف ملے گا۔ بلدیاتی الیکشن میں عوام کی عدالت میں جارہے ہیں، عوام اپنے فیصلے خود کریں گے، خیبرپختونخوا میں صحت اور عوام کے بنیادی مسائل حل کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بشری بی بی کا طبی معائنہ، شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز کو اجازت دی جائے، عمر ایوب