ریما

دعا ہے پاکستان ٹائٹل جیتے،ریما

ویب ڈیسک: نامور اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں مسلسل کامیابیوں پر انتہائی خوشی ہے اور دعا ہے کہ پاکستان ٹائٹل جیتے، پاکستانی کرکٹ کے کھیل سے بے پناہ پیار کرتے ہیں اس لئے کرکٹ کھیلنے والے کسی ملک کو کسی سازش کا شکار ہوکر پا کستانیوں کو ان کے ملک میں مقابلے دیکھنے سے محروم نہیں کرنا چاہیے ۔

مزید پڑھیں:  مہوش کی بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات

ایک انٹرویو میں ریما نے کہا کہ میں دیارغیر میں بھی ہوں تو میرا دل پاکستان کیلئے بلکہ پاکستان میں دھڑکتا ہے۔ اوورسیز پاکستانی بھی تمام سر گرمیاں معطل کر کے پاکستان کے کرکٹ میچز دیکھتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتے اور پھر دنیا کی کسی ٹیم کے پاس کوئی جواز نہیں ہوگا کہ وہ پاکستان میں آکر کھیلنے سے انکار کرے۔ میں پاکستانی ٹیم کیلئے یہ کہوں گی کہ تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے ۔

مزید پڑھیں:  چین کے 20 ہزار سینیما گھروں میں 12ویں فیل ریلیز کرنے کا فیصلہ