ماڈل ٹریزا رہا

منشیات کیس، 8 سال قید پانے والی ماڈل ٹریزا رہا

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے غیر ملکی ماڈل ٹریزا کی منشیات اسمگلنگ کیس میں ساڑھے 8 سال قید کی سزا کو کالعدم قرار دے کر ڈھائی سال بعد رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ماڈل ٹریزا کوٹ لکھپت جیل میں قید تھی اور لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔
واضح رہے کہ یورپی ملک چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والی ماڈل ٹریزا کو لاہور ائیرپورٹ سے دسمبر 2018 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ٹریزا کے خلاف کسٹم حکام نے مقدمہ درج کیا تھا۔ لاہور سیشن کورٹ نے ماڈل ٹریزا کو اپریل 2019 میں ساڑھے 8 قید کی سزا سنائی جبکہ شریک ملزم کو شواہد نہ ملنے پر بری کیا گیا تھا

مزید پڑھیں:  وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، 9 نکاتی ایجنڈا تیار