پنیت راج کمار

بعد از مرگ بھارتی اداکار کی آنکھیں نابینا افراد کو عطیہ

ویب ڈیسک: چند روز قبل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرنے والے ساؤتھ انڈین اداکار پنیت راج کمار کی آنکھیں عطیہ کردی گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کی آنکھیں ایڈوانس ٹیکنالوجی کے تحت چار افراد کو عطیہ کی گئیں. زندگی میں سماجی کاموں میں پیش پیش رہنے والے آنجہانی اداکار کی آنکھوں سے 4 افراد کی بینائی واپس آئی جن میں 3 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں. اس تکنیک کے تحت آنکھ کے کورنیا کو دو حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے. جس کے بعد اس کا ہر حصہ مختلف مریضوں کو عطیہ کردیا جاتا ہے. تاہم اسپتال انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے بنگلورو کے آنکھوں کے اسپتال ‘نارایانا نیتھرالیا’ کے چیئرمین ڈاکٹر بھجنگ شیٹی نے بتایا کہ یہ تکنیک ریاست کرناٹکا میں پہلی بار استعمال کی گئی جس میں آنکھوں کو بیک وقت چار لوگوں کو عطیہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل
مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ اداکار جِم میں دوران ورزش گرپڑے تھے انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں آئی سی یو منتقل کیا تاہم وہ دم توڑ گئے۔