مالم جبہ اسکینڈل

مالم جبہ اسکینڈل: نیب نے سابق وزیر اعلی کیخلاف انکوائری روک دی

ویب ڈیسک: نیب نے مالم جبہ اسکینڈل میں سابق وزیراعلی پرویزخٹک کے خلاف انکوائری روک دی ہے۔

مالم جبہ اسکینڈل میں نامزد سابق وزیراعلیٰ اور موجودہ وزیردفاع پرویز خٹک کے خلاف نیب نے انکوائری روک دی ہے، اور احتساب عدالت نے بھی وفاقی وزیر پرویزخٹک کے خلاف انکوائری روکنے کی نیب درخواست منظور کرلی ہے۔ نیب نے وفاقی وزیر پرویزخٹک اور دیگر کے خلاف انکوائری شروع کی تھی، نیب نے احتساب عدالت سے پرویز خٹک اور دیگر کے خلاف انکوائری روکنے کے لئے درخواست دی، احتساب عدالت نے انکوائری روکنے کے حوالے سے نیب کی درخواست منظور کرلی ہے۔

مزید پڑھیں:  چینی شہریوں کی سیکورٹی پرسمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم
مزید پڑھیں:  آرمی چیف سے ترک فوجی سربراہ کی ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے گزشتہ دور حکومت میں مالم جبہ کی 275 ایکڑ سرکاری زمین 33 سال کی لیز پر دی گئی تھی جس میں بے قاعدگیوں اور اقربا پروری کی شکایات سامنے آئی تھی۔