کرس گیل

ایک اور ورلڈ کپ کھیلنے کی خواہش ہے

ویب ڈیسک ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے اب تک ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا ہے۔ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کیخلاف کھیلے جانے والے میچ کے بعد ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹر کرس گیل نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ویب سائٹ سے گفتگو میں ریٹائرمنٹ کے بارے میں وضاحت پیش کی۔

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر

پاکستان فیورٹ ہے
کرس گیل نے کہا کہ میں گراؤنڈ میں تفریح کر رہا تھا، اسٹینڈز میں اپنے فینز کے ساتھ محظوظ ہو رہا تھا، ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ جیسے یہ میرا آخری ورلڈ کپ ہے۔ویسٹ انڈین بیٹر نے خواہش کا اظہار کیا کہ میں ایک اور ورلڈ کپ کھیلنا چاہوں گا لیکن میرا نہیں خیال کہ مجھے اس کی اجازت ملے گی، میں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا، اپنے ہوم گراؤنڈ جمیکا میں آخری میچ کھیلنے کی خواہش ہے۔

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

انہوں نے مضحکہ خیز انداز میں کہا کہ اگر جمیکا میں میچ کھیلنے کو نہیں ملتا تو پھر میں ساتھی کرکٹر ڈی جے براوو کے ساتھ شامل ہو جاؤں گا، براوو کے ساتھ شامل ہوکر ہر کسی کا شکریہ ادا کروں گا تاہم ابھی ایسا کچھ نہیں ہے۔