کوہلی اور شاستری

کوہلی اور شاستری کے گلے ملنے کے جذباتی مناظر

ویب ڈیسک: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور کوچ روی شاستری کے آخری میچ میں گلے ملنے کے جذباتی مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے گزشتہ روز ہونے والے بھارت اور نمیبیا کے میچ کے بعد کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ا نسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میچ ختم ہونے کے بعد بنائی گئی جس میں فاتح ٹیم یعنی بھارت کے کھلاڑیوں اور کوچز کو آپس میں گلے ملتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روی شاستری نے سب سے پہلے ویرات کوہلی کو گلے سے لگایا اور پھر ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں سے ہاتھ اور گلے ملے۔
کیمرے نے روی شاستری کے چہرے پر فوکس کیا جس کے بعد اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ بھارت کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر کافی مایوس ہیں۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست


یہ میچ ویرات کوہلی کے لیے ٹی ٹوئنٹی میں بطور کپتان آخری میچ تھا جبکہ روی شاستری کے لیے بھی بطور کوچ آخری ایونٹ تھا، یہی وجہ ہے کہ بھارتی شائقین بھی ویرات کوہلی اور روی شاستری کو گلے ملتا دیکھ کر جذباتی ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان قومی ٹیم بنائے جانے کا امکان