اسلام آباد کیش وین

اسلام آباد میں ڈاکوئوں کے کیش وین کو لوٹنے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں تھانہ آئی نائن کے علاقے میں بینک سے رقم لے جانے والی کیش وین پر ڈاکوئوں کے حملے اوررقم چھین کر فرار ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ ویڈیو میں مسلح افرادکو گارڈ ز پر دھاوا بولتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ڈاکوئوں کا ایک ساتھی کیش وین سے رقم سے بھرے دو تھیلے اٹھائے نکلتے بھی دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد پانچوں ڈاکو قریب ہی کھڑی سفید رنگ کی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوجا تے ہیں۔

مزید پڑھیں:  انسداد دہشتگردی عدالت، بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پرسماعت ملتوی

دن دیہاڑے ملک کے وفاقی دارالحکومت میں اس دلیرانہ واردات کے بعد جہاں اسلام آباد پولیس کی کارکردگی پر تنقید کی جا رہی ہے وہیں کیش وین کے سیکیورٹی عملے کی جانب سے معمولی مزاحمت پر بھی سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ پانچ ڈاکو سب کے سامنے پیسوں سے بھرے دو بیگ چھین کر فرار ہو گئے جب کہ ڈاکو جاتے ہوئے ایک گارڈ کو بھی زخمی کر گئے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان بھر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان