ثانیہ مرزا گھر کی مرغی

ثانیہ مرزا نے خود کو گھر کی مرغی قرار دیدیا

ویب ڈیسک : عائشہ عمر کے ساتھ بولڈ فوٹو شوٹ کے بعد قومی کرکٹر شعیب ملک اب ہانیہ عامر کے ساتھ جلوہ گر ہوئے ہیں اور کھیل کے میدان سے ماڈلنگ تک کا یہ سفر شاید ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کیلئے ہرگزخوشی کا باعث نہیں۔

انہوں نے شعیب کے فیشن شوٹس کے بعد خود کو گھر کی مرغی قرار دے ڈالا۔ انسٹاپر ثانیہ نے دلچسپ ٹک ٹاک ویڈیواپ لوڈ کی جس میں انہیں مشورہ دیا جارہا ہے. کہ بیٹا ان کے ساتھ کبھی مت رہنا جنہیں تمہاری قدر نہ ہو۔ جواب میں صورتحال کے لحاظ سے چہرے کے کمال تاثرات کے ساتھ خود پر بیچارگی طاری کیے ثانیہ لپ سنکنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں انہی کے گھر میں رہتی ہوں ساتھ ہی موبائل فون کا کیمرہ گھماتے ہوئے پس. منظرمیں بیڈ پرلیٹے شعیب ملک کو فوکس کرتی ہیں۔ ثانیہ کے فالوورز کے دلچسپ تبصروں کے علاوہ ان کی بہترین دوست اور بالی ووڈ کوریوگرافر فرح خان کندر نے بھی کمنٹ میں کہا. کہ ثانیہ اب پوری اداکارہ بن چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی