دبئی پانچ سالہ ویزا متعارف

دبئی غیرملکی ملازمین کے لیے پانچ سالہ ویزا متعارف

ویب ڈیسک: امارت دبئی نے بین الاقوامی کمپنیوں کے ملازمین کے لیے پانچ سالہ ویزا (انٹری پرمٹ) متعارف کرادیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے ٹویٹرپر یہ نیا ویزا متعارف کرانے کا اعلان کیا ۔ انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہمارا مقصد اداروں کو سہولت مہیا کرنا ،ان کی ٹیموں کوسال بھردبئی میں منعقد ہونے والے اجلاسوں، کانفرنسوں اورنمائشوں میں شرکت کے لیے دبئی میں آنے جانے کے قابل بنانا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کوبلین ڈالرزکی نئی آئی ایم ایف قسط رواں ماہ ملنےکاامکان


یواے ای میں 14لاکھ ڈالر50 لاکھ امارتی درہم)یااس سے زیادہ مالیت کی جائیداد میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد پانچ سال کی مدت کے رہائشی ویزے کے اہل ہیں۔ ایسے کاروباری افراد جن کا کم ازکم سرمایہ 136,000 ڈالر 500,000 امارتی درہم ہے، یا جو کسی تسلیم شدہ کاروباری ادارے کا حصہ ہیں،وہ چھے ماہ کا ویزاحاصل کر سکتے ہیں۔ اس ویزے کی مزید چھے ماہ کی مدت کے لیے تجدید کی جاسکتی ہے۔ سیکنڈری اسکول میں 95 فی صد سے زیادہ نمبر یا 3.75 یا اس سے زیادہ گریڈ پوائنٹ اوسط (جی پی اے)والے غیر معمولی طلبہ پانچ سالہ ویزے کے اہل ہیں اوراپنے اہل خانہ کی کفالت کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  قیدیوں کی رہائی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری رہیں گے، یوو گیلنٹ