لوئر دیر فائرنگ

لوئر دیر فائرنگ واقعہ میں جاں بحق 3 افراد کی تدفین کر دی گئی

ویب ڈیسک: لوئردیر کے علاقے تالاش نگری بالا میں فریق مخالف کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ایک ہی گھرانے کے تین افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے ۔ نماز جنازہ میں ضلع بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، شفیع نامی قیدی کی جیل میں خودکشی

فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز اراضی تنازعہ کی وجہ سے پیش آیا تھا۔ جاں بحق ہونے والوں میں آبدر خان اور حبیب النبی شامل تھے جب کہ فائرنگ سے سلطان زیب اور سلطان نبی زخمی ہوگئے تھے ۔علاقے میں سرکاری سطح پر ارضیات کا بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے مسلسل تنازعات سامنے آرہے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ مبینہ طور پرفریق دوئم شمشاد خان کے بیٹے احسان اللہ نے کی تھی۔

مزید پڑھیں:  ڈیرہ اسماعیل خان میں شدید بارشیں، نظام زندگی درہم برہم