احمد علی اکبر

” ایم بی اے ہوں، کنوارہ ہوں،کوئی رشتہ ہے ”

ویب ڈیسک: ناموررائٹر، ڈائریکٹر و اداکار افتخارعفی نے شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل ” پری زاد” کی ریکارڈنگ کے دوران سیٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

افتخارعفی ویڈیو بناتے ہوئے ڈرامے کے تمام ٹیم کے بارے میں آگاہ بھی کر تے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرامے کے ڈائریکٹر شہزاد کشمیری نماز کا وقت ہونے پر سیٹ پر ہی نماز ادا کررہے ہیں. اور بعد ازاں انہیں سنوکر کھیلتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ وقفے کے دوران ساری ٹیم کے ممبران سنوکر ٹیبل کے گرد جمع ہیں اور خوب ہلہ گلہ کر رہے ہیں۔ افتخارعفی کی جانب سے ڈرامے کے مرکزی کردار نبھانے والے احمد علی اکبر کو بھی دکھایا جاتا ہے. جن سے افتخارعفی ان کی تعلیم اورشادی شدہ ہونے کے بارے میں پوچھتے ہیں جس پر وہ مسکراہٹ کے ساتھ کہتے ہیں. ”ایم بی اے ہوں ،کنوارہ ہوں اگرکوئی رشتہ ہے تو ”اس پر خوب قہقہ لگتا ہے ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن