پینگ شوائی

پینگ شوائی ریپ کے الزامات کے بعد کہاں گم ہیں؟

ویب ڈیسک: یہ 2014 کا سال تھا جب چین کی ٹینس اسٹار پینگ شوائی نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ٹینس کے ڈبلز مقابلوں میں عالمی نمبر 1 کا اعزاز حاصل کیا وہ یہ ینکنگ حاصل کرنے والی پہلی چینی ٹینس کھلاڑی بن گئیں ۔ وہ دو بار کے گرینڈ سلام چیمپئن ملک کے سب سے زیادہ پہچانے جانے والے اسپورٹس اسٹارز میں سے ایک ہیں۔

اب ایک بار پھرپینگ شوائی عالمی ذرائع ابلاغ کی خبروں میں ہیں اور اس بار انہوں نے سابق چینی نائب وزیراعظم پر اپنے ریپ کے الزامات کے بعد تاریخ رقم کی ہے تاہم ان الزامات کے بعد وہ گزشتہ تین ہفتوں غائب ہیں اور ان کے غیاب پر اقوام متحدہ اور امریکا سمیت کئی ممالک نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
دوسری طر ف معروف ٹینس اسٹارز نے بھی ان کی گمشدگی کے خلاف آواز اٹھائی ہے جن میں سرینا ولیمز اور نومی اوساکا سرفہرست ہیں۔چین کے سابق نائب وزیر اعظم ژانگ گائولی پر جنسی زیادتی کا الزام لگانے والے بیان کو پوسٹ کرنے کے بعدپینگ شوائی کے بارے میں کسی کو کچھ پتہ نہیں ہے کہ وہ کہاں ہیں ۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ، قومی ٹیم کو وکٹ کیپر کے چناو میں مشکلات
مزید پڑھیں:  چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے پر غور

گزشتہ روز ایک صحافی کی جانب سے ان کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہےکہ پینگ شوائی خیریت سے ہیں اور فی الحال وہ خود سامنے نہیں آنا چاہتیں تاہم ان تصویروں کے بارے میں شکوک وشبہات کا اظہا رکیا جارہا ہے کہ یہ کب کھینچیں گئیں ہیں۔