جنید صفدر کا ولیمہ 17 دسمبر

جنید صفدر کا ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں ہوگا

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب کا اعلان کر دیا گیا جو 17 دسمبر کو لاہور میں ہوگی۔اس تقریب میں قریبی دوست اور رشتہ دار شرکت کریں گے۔ تقریب میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  بجلی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے اضافے کا امکان

واضح رہے کہ جنید صفدر کی امسال پچیس اگست کو سابق سینیٹر سیف الرحمان کی صاحبزادی عائشہ سیف سے شادی ہوئی تھی، لندن میں ہونے والی اس شادی میں جنید صفدر کی والدہ اور مسلم لیگ (ن) کی سینئرنائب صدر مریم نواز شرکت نہیں کرسکی تھیں۔

مزید پڑھیں:  7 ارب ڈالر بیل آؤٹ پیکج، آئی ایم ایف اجلاس جلد متوقع