جسٹس فار قاری الیاس ٹویٹر ٹرینڈ

” جسٹس فار قاری الیاس ” ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

ویب ڈیسک: باجوڑ میں جمعیت علما اسلام تحصیل ماموند کے امیرقاری محمد الیاس کا بہمانہ قتل مائیکروبلاگ سائٹ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا. جہاں جسٹس فار قاری الیاس کے ٹرینڈ سے پچاس ہزار سے زیادہ افراد نے اس قتل کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔


واضح رہے کہ قاری الیاس کے بڑے بھائی مفتی سلطانا محمد کو بھی دو سال قبل نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کا کرم میں جائیداد تنازعے پر جھڑپوں کا نوٹس ،فوری اقدامات کی ہدایت

ٹویٹر پر اس ٹرینڈ میں صارفین قاری الیاس کے معصوم بچوں اور بو ڑھے والد کی غم سے نڈھال تصاویر اور ویڈیوز دھڑا دھڑ شئیر کرتے جا رہے ہیں۔


دوسری طرف قتل کے خلاف باجوڑ میں دئیے گئے دھرنے میں بڑی تعداد میں خواتین کی شرکت بھی بحث ومباحثے کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ صارفین کا کہناہے کہ دوسال قبل قاری الیاس کے بڑے بھائی کے قتل کے ملزم پکڑے جاتے تو آج یہ واقعہ نہ ہوتا تاہم انتظامیہ دونو ں بھائیوں کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  نستہ میں لین دین تنازعہ پر راہگیر سمیت دو افراد قتل