قائداعظم کے مجسمے کو نئی عینک

قائداعظم کے مجسمے کو نئی عینک لگانے کا اعلان

ویب ڈیسک: وہاڑی میں نامعلوم چوروں کی جانب سے بابائے قوم قائدِاعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے عینک چوری کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر نے کمشنر ملتان ڈویژن کو رپورٹ ارسال کردی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھند اور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر مجسمے سے عینک چوری کی گئی، نئی عینک جلد مجسمے پر لگا دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  چین اور سعودی عرب سے 9ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہونے کا امکان

رپورٹ میں کہا گیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی پڑتال کی جارہی جبکہ کیمروں کی تعداد بڑھادی ہے۔ پولیس کے مطابق مجسمے سے عینک چوری کرنے پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے. ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب قائد اعظم کے مجسمے سے عینک چوری کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں بہاولپور کے اسپتال چوک پر لگائے گئے اولمپیئن سمیع اللّٰہ کے مجسمے سے ہاکی اور بال بھی چوری ہوگئی تھی. بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی ممکنہ گرفتاری فوج کو دینے کیخلاف درخواست دائر