طلال چودھری بلاول بھٹو پر رقیق حملے

طلال چودھری کے بلاول بھٹو پر رقیق حملے،جیالے سیخ پا

لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این 133 میں ضمنی انتخاب جیتنے کے بعد سابق وفاقی وزیر مملکت اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماطلال چودھری کی جانب سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے خلاف نامناسب ریمارکس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔

لاہور میں پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے طلال چودھری نے پیپلز پارٹی کو جہاں آڑے ہاتھوں لیا وہیں وہ جوش جذبات میں پی پی پی کے چئیرمین کو رقیق حملے کا نشانہ بھی بنا گئے ان کے اس خطاب کی ویڈیو سامنے آتے ہیں پی پی پی کے ورکرز اور رہنمائوں نے مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ پی پی پی کے کئی کارکنوں نے طلال چودھری کی تقریرکے ردعمل میں انہیں سوشل میڈیا پر بھی کھری کھری سنائی ہیں۔

مزید پڑھیں:  عدالتی فیصلے کو غلط مفہوم پہنانا فساد فی الارض ہے، سپریم کورٹ

ایک صارف عائنہ نے ان کی تقریر پر اپنے ردعمل میں لکھا”مریم باجی! اپنے اس گدھے چودھری کو بتا دیں کہ اسی پارٹی نے اپوزیشن میں رہ کرمیاں صاحب کی مرتی ہوئی حکومت کوجمہوریت کے صدقے بچایا تھا اور جس کیخلاف یہ بکواس کر رہا ہے وہ پیسے پکڑتا تو میاں صاحب شاید ابھی تک جیل کی چکی پیس رہے ہوتے اور آپ جیل میں باجرہ کوٹ رہی ہوتیں”

ایک اور صارف فہمیدہ نامی خاتون نے براہ راست مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پر چوٹ کر تے ہوئے لکھا کہ” اور یہ مریم باجی عرف پلاسٹک کی انقلابن کل عمران خان کو اخلاقیات پہ لیکچر دے گی”

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا کی رفتار فائر وال کی آزمائش سے سست پڑنے لگی

صارف ضیا مروت کااپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ” شریف صرف نام کے ‘شریف’ ہیں ۔۔ ان کے اردگرد سارے ایسے ہی بدزبان اور بد کردار لوگ موجود ہیں ۔ ماضی میں بھی ایسے لوگوں نے شریفوں کی مرضی سے بینظیر، نصرت بھٹو کے خلاف ایسی ہی گھٹیا زبان استعمال کی تھی”

آفتا ب احمد نامی صارف نے ٹویٹ کی”بے شرمی اور بے حیائی کی بھی ایک حد ہوتی ہے لیکن یہ لوگ حب نواز شریف میں تمام حدود پار کر چکے ہیں۔ یہ وہی ہے جو کبھی پرویز الہیٰ کے جلوس کے آگے ناچتے تھے۔ بے شرم کہیں کے”