اداکارہ زوہا رحمان

اداکارہ زوہا رحمان بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کیلئے تیار

ویب ڈیسک :برطانوی نژاد پاکستانی اداکارہ زوہا رحمان نے بالی ووڈ میں قدم جمانے کی تیاری کرلی۔ اداکارہ زوہا رحمان فلم ڈائر یکٹر کبیر خان کی نئی متوقع اسپورٹس فلم 83 میں رنویر سنگھ کے مد مقابل اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ فلم کے ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 1983 کے ورلڈ کپ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کراپنی پہلی جیت کے سارے اعزاز اپنے نام کرلیے تھے۔

زوہا بلیچر سے یہ میچ دیکھ رہی ہے اور یہ اندازہ لگاتی ہے کہ آگے کیا ہوسکتا ہے،فلم میں اداکارہ برطانیہ میں مقیم تارکین وطن کی پہلی نسل کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ زوہا رحمان کا اپنی فلم سے متعلق کہنا تھا کہ اپنے وقت کے بڑے ستاروں کے ساتھ اتنے بڑے پراجیکٹ کا حصہ بننا میرے لیے ایک اعزاز ہے اور یہ میری زندگی کے سب سے دلچسپ تجربات میں سے ایک ہے۔ اداکارہ کو آج کل ڈرامہ سیریل دلِ مومن میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔