میرب

لاہور کے ہسپتال میں مردہ قرار دی گئی 4 سالہ بچی زندہ نکلی

ویب ڈیسک :چلڈرن ہسپتال لاہور سے مردہ قرار دی گئی 4 سال کی بچی زندہ نکلی۔ اطلاعات کے مطابق 4 سالہ بچی میرب کو گردوں اور سانس کی تکلیف کی وجہ سے چلڈرن ہسپتال لاہور میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے گھر والوں کو بچی کے انتقال کی خبر دی جس کے بعد وہ بچی کو لے کر فیصل آباد اپنے گھر آگئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اہل خانہ نے تدفین سے قبل غسل کے دوران بچی کی نبض چلتی محسوس کی جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے بچی کو طبی امداد فراہم کی اور بچی کی سانس اور دل کی دھڑکن بحال ہوگئی۔ بچی کو چلڈرن اسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ فی الحال یہ بات سامنے نہیں آئی کہ بچی کا زندہ ہونا کوئی معجزہ ہے یا پھر چلڈرن اسپتال لاہور کے ڈاکٹرز نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے مردہ قرار دید یا تھا۔

مزید پڑھیں:  نجی یونیورسٹیوں سمیت تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل کے استعمال پر پابندی