بیماری سے شفا کیلئے

بیماری سے شفا کیلئے

اگر کوئی سخت بیمار ہو اور اس کی بیماری نہ جاتی ہو تو اس بیماری کے دفعیہ کے لیے اول و آخر تین بار درود ابراہیمی پڑھیں اور درمیان میں یہ دعا گیارہ مرتبہ پڑھ کر مریض کے پورے جسم پر دم کریں یا مریض کے دونوں ہاتھوں پر دم کر دیں ، وہ دونوں ہاتھ اپنے پورے بدن پر مل لے۔ یہ عمل ایک مرتبہ صبح بعد نماز فجر باوضو کریں اور یہی عمل شام کو بعد نماز مغرب باوضود کریں۔ چالیس دن تک پابندی کے ساتھ بلاناغہ یہ عمل کرتے رہیں۔ ان شاء اللہ عزوجل ہر قسم کے موذی اور تکلیف دینے والے مرض سے نجات حاصل ہو گی۔ دعا یہ ہے۔

مزید پڑھیں:  ہیٹ ویو سے جاں بحق حاجیوں کی تعداد 922 تک جا پہنچی


بسم اللہ الرحمن الرحیم
بِسْمِ اللّٰہِ اَرْقِیْکَ مِنْ کُلِّ شَیًٔ یُؤذِیْکَ مِنْ شَرِّ کُلِّ عَیْنٍ حَاسِدٍ، اللّٰہُ یَشْفِیْکَ بِسْمِ اللّٰہِ اَرْقِیْکَ


اگر یہی دعا باوضو عرق گلاب میں زعفران گھول کر سفید کاغذ پر لکھ کر موم جامہ کر کے مریض کے گلے میں ڈال دیں تو ان شاء اللہ عزو جل مریض کو ہر قسم کے مریض اور نظر بد سے حفاظت ہو جائے گی ۔ اسی طرح اگر اس دعا کو باوضو عرق گلاب میں گھول کر سفید کاغذ پر لکھ کر موم جامہ کر کے حاملہ عورت کے گلے میں ڈال دیں تو ان شاء اللہ عزوجل اس کا حمل گرنے سے محفوظ ہو جائے گا اور بچہ صحیح سالم پیدا ہو گا۔ (انمول دعائیں)

مزید پڑھیں:  ہیٹ ویو سے جاں بحق حاجیوں کی تعداد 922 تک جا پہنچی