جامعہ پشاور تنخواہوں پنشن میں اضافہ

جامعہ پشاور نے تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ کردیا

جامعہ پشاور کے سینڈیکیٹ نے تنخواہ اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ اور ملازمین کی کم از کم تنخواہ 17ہزار سے بڑھا کر 21 ہزار روپے کرنے کی منظوری دیدی ۔

اس حوالے سے پشاور یونیورسٹی کا 439 واں سینڈیکیٹ کا اجلاس وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی محمد ادریس کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ممبران ریٹائرڈ جسٹس سید افسر شاہ، ڈینز، رجسٹرار، ٹریژرر، فنانس، ہائر ایجوکیشن، اسٹیبلشمنٹ، کالجز، لیکچررز اور اسسٹنٹ پروفیسرز کے نمائندگان نے شرکت کی۔ سینڈیکیٹ اجلاس میں 10 فیصد تنخواہ میں اضافہ،10 فیصد پنشن میں اضافہ، جامعہ پشاور میں کم سے کم اجرت 17 ہزار روپے بڑھا کر 21 ہزار روپے ماہانہ اور وزیٹنگ کلاس کی فیس 800 روپے سے بڑھا کر 1200 روپے کرنے کی منظوری دیدی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں اہم شخصیات کی سیکیورٹی کیلئے الگ ونگ بنانے کا فیصلہ