جاپانی اداکارہ ہوٹل 22 ویں منزل

جاپانی اداکارہ ہوٹل کی 22 ویں منزل سے گِر کر ہلاک

جاپان کی معروف اداکارہ و گلوکارہ سایاکا کانڈا 35 برس کی عمر میں ہوٹل کی 22 ویں منزل سے گِر کر ہلاک ہوگئیں۔ سایاکا کانڈا جاپان کے سینئر اداکار ماساکی کانڈا اور 59 سالہ گلوکارہ سیکو میٹسودا کی بیٹی تھیں۔

جاپانی میڈیا کے مطابق اداکارہ سایاکا کانڈا ہوٹل کے باہر بے ہوشی کی حالت میں خون میں لت پت پائی گئیں۔ بتایا جارہا ہے کہ سایاکا کا کمرہ ہوٹل کی 22 ویں منزل پر تھا اور وہ وہاں سے گر گئیں۔ اداکارہ کو فوراً اسپتال لے جایا گیا لیکن ان کی جان نہ بچ سکی۔ سایاکا کی ایجنسی نے اداکارہ کی موت کی تصدیق کردی ہے۔ پولیس اس معاملے کی ممکنہ خودکشی کے کیس کے طور پر تحقیقات کر رہی ہے لیکن اس میں سازش کے عنصر کو بھی مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ جب کہ اداکارہ کے دوستوں کا کہنا ہے کہ سایاکا خودکشی نہیں کرسکتی۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل
مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ اداکارہ و گلوکارہ سایاکا کانڈا ڈزنی کی اینی میٹڈ فلم ’’فروزن‘‘ کے جاپانی ڈب ورژن میں فلم کے مشہور کردار اینا کی وائس اوور کے لیے مشہور تھیں اور تقریباً 20 سال کی عمر سے شوبز کی دنیا سے وابستہ تھیں۔

خیال رہے اداکارہ نے 2017 میں شادی کی تھی تاہم وہ زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور دو برس بعد ہی ان کی طلاق ہوگئی تھی۔