لیجنڈ اداکار معین اختر کو گوگل کا خراج تحسین

معروف کامیڈین، لیجنڈ اداکار اور صدارتی ایوارڈ یافتہ معین اختر کا آج 71 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے معین اختر آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں اور لیجنڈ اداکار کے یوم پیدائش پر گوگل نے بھی ڈوڈل کے ذریعے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے سپر اسٹار کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

24 دسمبر 1950کو کراچی میں پیدا ہونے والے معین اختر نے 16 برس کی عمر میں ٹی وی کی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد فنکاری کے ایسے جوہر دکھائے کہ سب کے دلوں میں گھرکر لیا۔ انہوں نے نہ صرف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے بلکہ گلوکاری، صداکاری، اسٹیج ڈراموں، میزبانی اور ہدایت کاری کے میدان میں بھی اپنے فن کا جادو جگایا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

40 سے زائد سال کے عرصے تک اپنے فن سے لوگوں کو محظوظ کرنے والے معین اختر کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سمیت کئی قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ معین اختر 22 اپریل 2011 کو کراچی میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔