بھارتی کرکٹر رشب پنٹ کا ریکارڈ

بھارتی کرکٹر رشب پنت نے دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا

بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر رشب پنت نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشب پنت نے جنوبی افریقا کے خلاف سنچورین میں کھیلے جا رہے پہلے میچ میں جب میزبان ٹیم کے ٹمبا بوواما کا کیچ کیا تو وہ سب سے کم ٹیسٹ میچز میں 100 شکار کرنے والے بھارتی وکٹ کیپر بن گئے۔

مزید پڑھیں:  سفارشی کے طعنے نے ہمیشہ پریشان کیا،شان مسعود

یہ بھی پڑھیں:افغان کرکٹر نوین الحق کی پی ایس ایل 7 کھیلنے سے معذرت

رپورٹس کے مطابق بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 100 شکار کرنے کا کارنامہ اپنے 36 ویں ٹیسٹ میں انجام دیا تھا جبکہ رشب پنت نے یہ سنگ میل اپنے 26 ویں ٹیسٹ میں سرانجام دیا۔ اس کے علاوہ بھارت کے 23 سالہ رشب پنٹ مہندرا سنگھ دھونی، سید کرمانی، کرن مورے، نیان مونگیا اور وریدھیمن ساہا کے بعد بھارت کے چھٹے وکٹ کیپر ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 100 شکار کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بابراعظم کو ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی ملنے کا امکان

یاد رہے کہ مہندرا سنگھ دھونی بھارت کے ٹیسٹ کے سب سے کامیاب وکٹ کیپر ہیں جنہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 294 شکار کیے ہیں۔